لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم اسرائیلی مظالم کانوٹس لے۔ غزہ اورفلسطینی عوام کے تحفظ کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ہم اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دے ۔