لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ آئی جی نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز عدالت پیشی سے قبل تفتیشی افسر وں کو مکمل تیاری کروائیں۔ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سنگین جرائم کے زیر التوا چالانوں کو جلد از جلد مکمل کروائیں ۔ لاہور اور رحیم یار خان میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو چکا ہے۔مزید برآں آئی جی نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اورفوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لیگل افسران کی ترقی کے امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اگلے عہدوں پر ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی ایس پی عہدے تک ترقی کے لئے قابل عمل تجاویز طلب کر لیں۔