لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اس کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں پانی کی منصفانہ اور جائز تقسیم کے لیے جدوجہد کی ہے۔ عوام مخالفین کے کھوکھلے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں، صرف عمل کی سیاست کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو زرداری اس ملک میں ترقی کی سب سے بڑی علامت بن چکے ہیں۔