لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) سندر ملتان روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سےموٹر سائیکل رکشہ پرسوار2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں طیبہ اشرف ،مومنہ جمیل اور اللہ دتہ شامل ہیں ، دونوں خواتین سندر گاؤں جبکہ متوفی اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا ۔کوٹ عبدالمالک اقبال ٹاؤن کے قریب کوچ الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے ،کوچ بنوں سے لاہور آرہی تھی ،زخمیوں میں عرفان ، وسیم ہ کرامت نعمان ، محمود فرمان ،ریاض فرمان ،رفیق اکبر وغیرہ شامل ہیں۔