• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لومیرج کرنیوالا اور دوسری شادی کرنیوالی خاتون قتل

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) کرول گھاٹی انڈرپاس میں موٹر سائیکل سوار2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دوسری شادی کرنیوالی خاتون سعدیہ کو قتل کردیا، خاتون رکشہ پر جا رہی تھی، سعدیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، حملہ آور شلوار قمیض میں ملبوس تھے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ،،دونوں میں جھگڑا ہواتھا، ،مقتول کےشوہر عارف نے جنرل سٹور بنا رکھا ہے واردات کے بعد بند ملا ہے، عارف روپوش ہے ،پولیس اس کی گرفتار ی کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔ کاہنہ کے علاقہ لکھوکی گاوں میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے د فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی 32 سالہ اسامہ بلال کوقتل کردیا مقتول اسامہ بلال نے پولیس کانسٹیبل سحر بی بی کے ساتھ ایک سال قبل پسند کی شادی کی ہوئی تھی ۔
لاہور سے مزید