لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے فلیگ شپ سوشل پروگرام ’’پیاری بیٹی ‘‘ کو توسیع دیتے ہوئے اسے ایم بی بی ایس کے نصاب کا باقاعدہ حصہ بنا دیا ہے۔ یہ اعلان وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔