لاہور(کرائم رپورٹرسے)اقدام قتل کے ملزم کی گرفتاری کے دوران تھانیدار زخمی ہوگیا، ملزمان نے اے ایس آئی جہانگیر پر پہلے تشدد کیا پھر چھت سے نیچے گرادیا۔اے ایس آئی جہانگیر دیگر اہلکاروں کیساتھ ملزم اسلم کی گرفتاری کیلئے گئے تھے ملزم کےساتھیوں نے گرفتاری سےبچنے کیلئے پولیس پر تشدد کیا۔ملزم کو پکڑنے کیلئے اے ایس آئی نے تعاقب کیا تو ملزمان نے چھت سے گرا دیا ۔