• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 گھروں میں لاکھوں کے ڈاکے، دیگر چار علاقوں میں بھی لوٹ مار

لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹرسے،نا مہ نگار) اچھر ہ میں ڈاکوئوں نےشہباز احمد سے3لاکھ85ہزار اور موبائل فون ، بر کی میں محمد شفیع کے گھر سے2لاکھ65ہزار، با غبا نپو رہ میں عبدالمنان سے1لاکھ 98ہزار ،نصیر آ با د میں شفیق سے1لاکھ80ہزار و موبائل فون ،ریس کو رس میں کاظم علی کےاہل خانہ کو یر غمال بنا کر95ہزار ، زیورات ،اقبا ل ٹا ئو ن میں شاہد عباسی کے گھر سے88ہزار ،شا د با غ میں عظیم کے گھر سے95ہزار اور زیو رات ، موبائل فون چھین لیے۔ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ مین بازار رچنا ٹاؤن میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے تنویر سے 2لاکھ چھین لیے ۔ مستی گیٹ سے عامر،غا لب ما ر کیٹ سے مدثر اورشما لی چھا ئو نی سے ارشد کی گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ مجاہد، مصطفی آ با د سے منظور ، منا واںسے آصف، شفیق آبادسے مجاہد او رنو لکھاسے بشیر کے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
لاہور سے مزید