• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب وگردونواح میں گیس پریشر کامسئلہ حل کیاجائے‘ عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ( اے پی پی ) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ سریاب خصوصاً میرےحلقہ انتخاب کے علاقوں میں گیس کی پریشر کی کمی کامسئلہ بدستور موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ اووربلنگ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے شکایات کے باوجود عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ایس ایس جی سی سمنگلی زون کے انچارچ حاجی نصیر لہڑی سے ان کے دفترمیں گفتگوکرتےوہوئے کیا اس موقع پر سعید احمدسمالانی اوربہادر خان لہڑی بھی موجود تھے جس پر زونل انچارچ نے یقین دہانی کرائی کہ جلد سریاب میں گیس پریشر بڑھاکر اوور بلنگ کامعاملہ حل کرینگے جس پروفد نے ان کا شکریہ اداکیا۔
کوئٹہ سے مزید