• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم کیخلاف مسلم ممالک کی خاموشی باعث افسوس ہے ،مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)براہوئی قومی موومنٹ کے زیراہتمام غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کے قتل و غارت گری کے خلاف بدھ کو ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت چیئرمین شکر خان رئیسانی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیر ادریس مغل نے کی ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل طویل طویل عرصے سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری ہزاروں فلسطینیوں جن میں خواتین ، بچے اور بزرگ و دیگر شامل ہیں کو شہید کرچکا اور اب بھی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں امت مسلمہ کی خاموشی باعث تشویش ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کے خلاف مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن اسلامی ممالک اور تنظیموں کی خاموش اور عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کو حملوں سے روکنے کے حوالے سے اقدامات نہ ہونا افسوسناک امر ہے ، مسلمانوں کو نہتے فلسطینیوں پر مظالم اور ان کی قتل و غارت گری کے خلاف متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ 
کوئٹہ سے مزید