• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ کی خوبصورتی کا تحفظ یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دینگے‘ حافظ عبدالباسط

کوئٹہ (اے پی پی )ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط کی زیر صدارت ہنہ میں ہل پوائنٹ کی پی سی ون پر نظرثانی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری ثقافت ،سیاحت سہیل الرحمن بلوچ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات لعل جان جعفر ،محکمہ خزانہ ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں کوئٹہ کے ہنہ اوڑک میں اسٹاف کالج کے قریب تفریحی مقام ہل پوائنٹ کی تعمیر کی پی سی ون پر نظر ثانی کی گئی ۔یہ منصوبہ محکمہ سیاحت وثقافت کی ترقیاتی اسکیم کے تحت تعمیر کی جارہی ہے جو سیاحت کے شعبے میں اہمیت کا حامل ہوگی ،وادی ہنہ کی قدرتی خوبصورتی کا تحفظ یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید