• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولی اور لاٹھی کی سرکار نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا‘حافظ حمداللّٰہ

کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت یرغمال ہیں گولی اور لاٹھی کی سرکار نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہےانہوںنے مدرسہ خیرالعلوم پوئی شریف سنجاوی کی سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اربابِ اختیار کی ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک انتشار اور افراتفری کا شکار ہے جب تک ملک کو نقصان پہنچانے والے مکروہ چہرے بے نقاب نہیں ہوتے تب تک امن و خوشحالی کا حصول ممکن نہیں عوام کے حقوق اور آزادی کا تحفظ محض ایک خواب بن چکا ہے۔
کوئٹہ سے مزید