• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان مسئلے کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘ ظفر قمبرانی

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میر ظفر قمبرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل اور شورش کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان میں بسنے والے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنماؤں اور شخصیات کو مسئلے کے حل کیلئے ذمہ داری سونپ کر پر امن حل ممکن بناکر صوبے کو گمبھیر صورتحال سے نکالا جاسکتا ہے، اس لئے حکمرانوں کو سنجیدگی کے ساتھ ان حالات کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان جوپاکستان کے آدھے رقبے پر محیط ہے،یہاں کے عوام کے تحفظات، سیاسی جماعتوں اور عوام میں پائی جانے والی تشویش کو دور کرنے کے لئے بلوچستان کی سرزمین پر بسنے والی قبائلی، سیاسی، شخصیات کو مسائل کے حل کیلئے آگے لانا چاہئے کیونکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے نواب سردار وہ کردار ادا نہیں کررہے جس کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو صوبے کی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ سنجیدہ اور مخلص لوگوں کو اکٹھا کرکے آگے بڑھنا ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید