• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس‘ انتخابی امور کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال کی زیر صدارت الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں اجلاس ہوا، جس میں انتظامی اور انتخابی امور کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرنے افسران کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ بعد ازاں صوبائی الیکشن کمشنر نے صوبے کے تمام ڈویژنز کے ریجنل الیکشن کمشنرز کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے زور دیا کہ تمام افسران الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید