• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت نے بی ایم ٹی اے کو دیوار سے لگادیا‘ ڈاکٹر ظہور شاہ

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کا اجلاس ڈاکٹر ظہور شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں کابینہ کی جانب سے BINUQ کی سی ای او کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ محکمہ صحت ٹرشری کیئر اسپتالوں کو تباہی کی جانب لے جا رہا ہے جو کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر ظہور شاہ نے کہا کہ جتنے بھی ٹیچنگ ہسپتال ہیں ایک ہفتے کے اندر ان کے MS اور EDʼS ٹیچنگ فیکلٹی سے تعینات کئے جائیں ،بی ایم ٹی اے نے محکمہ صحت کا بہت ساتھ دیا مگر ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تین روز میں مذکورہ نوٹیفکیشن منسوخ نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید