• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانگا منڈی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دیگر علاقوں میں لاکھوں کی وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس نے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،تعاقب کرنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، زخمی ڈاکو کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی ،شفیق آباد میں لیا قت سے 1لاکھ 25ہزار اور موبائل فون ،گرین ٹاون میں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں نصیر سے1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون ،مغل پورہ میں طاہر سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون ، نشترکالونی میں وجاہت سے50ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ سول لائنز اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید