• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے، اسرائیلی مظالم کی مذمت

لاہور(خبربگار)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ ایک بار پھر لہو لہو ہے،غزہ مکمل طور پر تباہ ہونے کو ہے ،مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام غزہ لہو لہو مہم ،ہفتہ یکجہتی فلسطین ،کے تحت دوسرے روز بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا، راولپنڈی،سیالکوٹ، سرگودھا،گجرات منڈی بہاؤالدین ،میانوالی، وزیر آباد ، نارووال،حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور،ڈی جی خان،راجن پور، رحیم یار خان،ننکانہ، خوشاب،مانسہرہ، ثمر باغ، چترال سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں‌کا دوہرا معیار بے نقاب ہو گیا احتجاجی مظاہرے سے احسان اللہ منصور ،مبین صدیقی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں غزہ کے نہتے، مظلوم، اور جبر کا شکار بھائیوں اور بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
لاہور سے مزید