• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں سی ٹی سکین مشینیں مریضوں کیلئے مہیا

لاہور ( جنرل رپورٹر )میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں جدید جرمن ٹیکنالوجی کی 128سلائس کی حامل سی ٹی سکین مشین مریضوں کے لئے مہیا کر دی گئی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق تھے ، صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری صحت عظمت محمود بھی موجود تھے انہوں نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں بارے مانیٹرنگ رپورٹ کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی مسلسل انسپکشن اور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔
لاہور سے مزید