ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی دوسرے شوہر شہزاد حکیم سے کیے گئے گلے شکوؤں کے بعد اب نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
یہ مختصر ویڈیو دانیہ شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے وی لاگ کی ہے۔
ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر دانیہ شاہ کو اپنے نئے وی لاگ میں شوہر شہزاد حکیم کے ساتھ بیٹھے غلط فہمیاں دور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں شہزاد حکیم کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے مجھ سے ناراضی کا اظہار کیا تھا، اس ویڈیو کے بعد بہت سے حلقوں میں ہمارے رشتے میں دراڑ پڑنے اور علیحدگی جیسی افواہیں زیرِ گردش تھیں جن کی ہم تردید کرنا چاہتے ہیں۔
شہزاد حکیم اور دانیہ شاہ نے وی لاگ میں اپنے درمیان سب ٹھیک اور مثبت ہونے کا پیغام دیا ہے۔
دانیہ شاہ اور شہزاد حکیم نے وی لاگ میں بتایا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’محمد دیان شہزاد‘ رکھا ہے۔
وی لاگ میں دانیہ شاہ نے کیمرے پر گاڑی کی چابی بطور تحفہ دینے اور بعد ازاں گاڑی لے جانے کا بھی شکوہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔
اس پر شہزاد حکیم نے بتایا کہ میں گاڑی والد کو چھوڑنے کے لیے لے کر گیا تھا، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ میں دیا ہوا تحفہ واپس لے لوں گا، یہ تحفہ میرے بیٹے کا ہے اور یہ ابھی گاڑی چلا نہیں سکتا۔
دانیہ شاہ کے اصرار پر شہزاد حکیم نے گاڑی کی چابی ایک بار پھر اہلیہ کے حوالے کر دی۔
دانیہ شاہ کے وی لاگ میں آخر میں شہزاد حکیم کو گاڑی کی چابی دوبارہ اپنی اہلیہ دانیہ شاہ اور ان کے بیٹے کے حوالے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔