بالی ووڈ کی اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش میں کنگنا رناوت نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل 1 لاکھ روپے آیا ہے، میں جس میں رہتی بھی نہیں ہوں۔
اداکارہ نے حد سے زائد بجلی کے بل پر ہماچل پردیش کی حکومت کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کی حکومت نے اتنا بُرا حال کیا ہوا ہے، میں بل کو پڑھ کر شرمندہ ہوں، یہ کیا ہو رہا ہے؟ لیکن ہمارے پاس ایک موقع ہے، ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہے۔
سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، ہمیں ان بھیڑیوں سے اپنے ملک کو بچانا ہے۔