پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی چھوٹی بیٹی ’میرل منیب‘ کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
منیب بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ننھی پری ’میرل منیب‘ کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
انہیں ویڈیو میں اپنی بیٹی میرل کو کلمہ طیبہ پڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار کی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ اس خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔