اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) فنانشل ایڈوائزر، وزارتِ دفاع اسد رسول چوہدری مستعفی ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ایم پی ون سکیل میں تعینات فنانشل ایڈوائزر، وزارتِ دفاع اسد رسول چوہدری کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے استعفیٰ منظور کئے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔در یں اثنا وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکشن افسروں کا تعلق آفس مینجمنٹ گروپ سے ہے، سیکشن افسر غلام فرید کا منصوبہ بندی ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ۔