کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرز متعدد افراد پر چڑھ گیا، مشتعل افراد نے 5ڈمپرز اور ایک ٹرک کو آگ لگا دی۔سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی کے قریب میں ایک ڈمپر ڈرائیور متعدد موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار کر فرار ہوا۔ موٹر سائیکل سوار افراد نے ڈمپر کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ڈمپر ڈرائیور کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا اور ڈمپر کو آگ لگا دی ۔مشتعل افراد نے موقع پر پہنچی والی فائر بریگیڈ کی گاڑی پر بھی پتھرائو کیا۔چھیپا حکام کے مطابق بعد ازاں مشتعل افراد نے 4مزید ڈمپرز اور ایک ٹرک کو آگ لگا دی۔آخری اطلاعات تک 5ڈمپرز اور ایک ٹرک کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر موجود ہے تاہم شر پسند عناصر ڈمپر نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔بعدازاں ڈمپر ڈرائیورز نے احتجاجاً ہائی وے پر کچرا ڈال دیا جس کے بعد کراچی سے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔