راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،اپنے رپورٹرسے) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نےبیساکھی میلہ کی آمد پر سکھ یاتریوں کے لیے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔