اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے پارک انکلیو میں شاہراہوں کی بہتری‘ سٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دینے پر الاٹیز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں الاٹیز نے چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دارالخلافہ کو سرسبزو شاداب بنانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام سیکٹرز میں ذاتی دلچسپی لیکر ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ الاٹیز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک خلیل الرحمان‘ کوارڈی نیٹرز راجہ نور الٰہی کاظم اور دیگر ممبران کے علاؤہ اوورسیز الاٹیز نیویارک سے صلاح الدین‘ برطانیہ سے ہارون شاہ‘ آسٹریلیا سے فیضان‘ سعودی عرب سے ڈاکٹر عدیل نے عوامی خدمت کے جزبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پارک انکلیو کے الاٹیز جلد اپنے گھر تعمیر کرنا شروع کردینگے۔