راولپنڈی (جنگ نیوز) اسلام پورہ‘ ڈی اے وی کالج روڈ‘ عالم خان روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں پرمشتمل یونین کونسل 46 پانی کی شدید قلت کا شکار ہو گئی ۔ یہاں چوک پر نصب ٹیوب ویل اکثر خراب رہتا ہے۔ واسا حکام کو بارہا اطلاع کے باوجود مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔ اہلیان محلہ نے واسا حکام سے اپیل کی کہ جلد ازجلد ٹیوب ویل ٹھیک کر کے پانی کی قلت دور کی جائے۔