• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید سےطلباء وفد کی ملاقات لال حویلی کے تاریخی پس منظر پر گفتگو

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے گزشتہ روز کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے لال حویلی میں ملاقات کی۔ یہ طلباء فوٹو گرافی اور صحافت سے متعلق مطالعاتی دورے پر تھے اور انہوں نے شہر کے قدیم و ثقافتی مقامات کا دورہ کیا جن میں لال حویلی سرفہرست تھی۔شیخ رشید احمد نے طلباء کے وفد کو راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کی تعمیر بارے تفصیلات بتائیں، طلباء نے نہ صرف لال حویلی کی عمارت کے تاریخی پس منظر پر سوالات کئے بلکہ راولپنڈی کی سیاست اور شہری زندگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ، سیاست اور صحافت کے میدانوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔
اسلام آباد سے مزید