• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلی شے کھلا کر شہری کے قتل اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) گوجرخان پولیس نے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔ ملزمہ زہریلی اشیاء کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ اس نے اگست 2024 میں گوجرخان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا اورمقتول کی رقم اور قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئی تھی۔گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا۔
اسلام آباد سے مزید