• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور عوام کا قریبی رابطہ انتہائی ضروری ہے،انجم عقیل

اسلام آباد (جنگ نیوز ) اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کا قریبی رابطہ انتہائی ضروری ہے،حکومت پولیس کے تمام تر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، اسلام آباد پولیس کے افسران نے فرض شناسی، دیانتداری اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں، اسلام آباد پولیس کے 10 فرض شناس افسران کی ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی دراصل ان کی انتھک محنت، لگن اور جرائم کے خلاف بے لوث جدوجہد کا اعتراف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر وقار بختاوری کی جانب سے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانیوالے اسلام آباد پولیس کے افسران میں محمد شریف کولاچی، منور علی مہر، حاکم خان، محمد محفوظ کیانی، امتیاز علی شاہ، عابد اکرام، ماجد اقبال، محمد نجیب شاہ، سجاد حیدر شاہ اور حسن رضاشامل ہیں۔سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یٰسین،انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ترقی پانیوالے افسران کی اسلام آباد کیلئے بہت خدمات ہیں اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔۔تقریب میں شبیر اعوان، ثاقب عباسی، یوسف راجپوت، تاجر برادری، سول سوسائٹی، پولیس افسران اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید