• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت و تعلیم کے شعبے میں فلاحی اقدامات کرتے رہیں گے‘ سید آفتاب حسین

راولپنڈی (جنگ نیوز) انسانی ہمدردی کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبے میں فلاحی اقدامات کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار فلاحی تنظیم الخدیجہ فائونڈیشن پاکستان کے سربراہ سید آفتاب حسین نے الخدیجہ میڈیکل سینٹر ڈھوک سیداں اور سکول کے دورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الیاسین ویلفیئر ٹرسٹ کے ٹرسٹی سید طاہر زیدی نے انہیں یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔ تقریب میں اساتذہ‘ میڈیکل ٹیم اور ٹرسٹ ممبران بھی شریک تھے۔
اسلام آباد سے مزید