• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشئی نے گولی مار کر باپ کوزخمی کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نشئی نے گولی مار کر باپ کوزخمی کردیا۔تھانہ چکلالہ کو مہتاب احمد نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ میرا بھائی ارباب احمد جو کافی عرصہ سے نشہ کاعادی ہے میرے والد سے جھگڑا کر رہا ہے ۔ارباب عرف راجو کے پاس پسٹل ہے جس نے والد کو ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس اطلاع پر میں فوراً والد کے گھر رحمت آباد پہنچا تو میرا بھائی اور والد آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے ۔ہم نے ارباب عرف راجو کو سمجھانے کی کوشش کی جس نے اپنے والد آفتاب احمد پر فائر کیا اور فرار ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید