راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے این پی ایف کے ڈائریکٹر لاء، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے افسران کی کارکردگی اور انہیں تفویض کردہ احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں قانونی پہلوؤں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ آئی ٹی انیشیٹوز کے حوالے سے پیشرفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر ہائوسنگ سے متعلقہ معاملات پر بھی فیصلے کئے گئے اور متعلقہ افسران کو مخصوص اہداف تفویض کئے گئے۔