• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی این ایف جے راولپنڈی ریجن کا اجلاس، عشرہ صادق آل محمدؐ کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن کااجلاس علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی کی صدارت میں منعقد ہو اجس میں حضرت امام جعفر صادق اور حضرت حمزہؓ کی شہادت کے سلسلہ میں 15 تا25شوال عشرہ صادق آل محمدؐکے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ریجن بھر کی تمام مساجد اور امامبارگاہوں میں عشرہ صادق آل محمدؐ کی مجالس عزا، ماتمی جلوس تابوت برآمدہوں گے۔اس موقع پر علمائے کرام حضرت امام جعفرصادق کے کارناموں پر روشنی ڈالیں گے۔ دریں اثناء راولپنڈی میں خانودہ سید فدا حسین کاظمی کے زیر اہتمام دربار سید لطف علی شاہ کاظمی المشہدی چوہڑہرپال راولپنڈی میں مجلس عزاو جلوس تابوت اتوار13اپریل کو بعدازنمازمغربین ہوگی جس سے علامہ سیدقمرحیدرزیدی، علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی، مطیع الحسنین کاظمی خطاب کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید