کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایم ایس این بی سی (MSNBC) کی معروف اینکر اور سیاسی تجزیہ کار ریچل میڈو نے اپنے ہفتہ وار شو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کی بنیاد ایک ایسے معاشی ماہر پر رکھی گئی جو حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتا۔
ریچل نے بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی دراصل ان کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو کے ذہن کی اختراع تھی، جس نے ’رون وارا‘ نامی فرضی ماہر معاشیات کا سہارا لیا تاکہ اپنی پالیسی کو علمی اور معتبر رنگ دیا جا سکے۔
ریچل کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران اپنے داماد جیرڈ کشنر سے کہا کہ وہ ان کے لیے کوئی معاشی مشیر تلاش کریں۔
ٹرمپ نے کشنر کو صرف اتنا کہا:"کچھ ایسا جو مجھے سخت گیر دکھائے، چین برا ہے، بس کچھ کر دو۔"جیرڈ کشنر نے Amazon پر تلاش شروع کی اور ایک کتاب دیکھی جس کا نام تھا Death by China، جسے انہوں نے "بہت زبردست" قرار دیا۔
یہ کتاب پیٹر ناوارو نے لکھی تھی، جسے بعد میں ٹرمپ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ریچل میڈو نے دعویٰ کیا کہ پیٹر ناوارو نے متعدد کتابوں میں جس معاشی ماہر ʼرون واراʼ کا حوالہ دیا، وہ دراصل کوئی حقیقی شخصیت ہی نہیں۔