اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت خزانہ نےآئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلےرواں مالی سال کےوفاقی ترقیاتی بجٹ پر سرنڈر آرڈرز کے ذریعےنظرثانی کافیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ نےنظرثانی شدہ پی ایس ڈی پی سےزیادہ ترقیاتی فنڈزواپس مانگ لیے۔
یہ فیصلہ رواں مالی سال کے آڈٹ اعتراضات سے بچنے کے تناظرمیں کیا گیا،وزارت خزانہ نے عمل درآمد کیلئے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو مراسلہ بھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق30جون کوختم ہونےوالے رواں مالی سال 2024.25کےلیے ابتداء میں1400ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی پروگرام منظورکیاگیا تھا جس کے تحت وزارتوں اور ڈویژنز نےاسی حساب سے متعلقہ ڈیمانڈ آرڈرز اور گرانٹس جمع کرائیں تھیں۔