• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو شرانگیزی کی اجازت نہیں، احتجاج پرامن ہوگا، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل اور حکومت کی زیادتیوں کے خلاف 12 اپریل کوپر امن احتجاج ہوگا ، کسی کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں ہے،اداروں کو چاہیے کہ وہ شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں، آفاق احمد نے کہا کہ یہ کوئی ریلی نہیں عوام کاناانصافیوں کے خلاف احتجاج ہے،جس کا مقام اور وقت عوام طےکریں گےمیں صرف انھیں جوائن کروں گا اور کسی بھی مقام پر عوام سے خطاب کروں گا، انھوں نے ہر مذہب اور قوم کے لوگوں سے اپیل ہے کہ سفید پرچم لے کر نکلیں،ہمارا احتجاج مکمل پر امن ہوگا،اداروں کو چاہیے کہ وہ شر انگیزی اور امن وامان خراب کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کریں۔وہ جمعرات کوڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر رہے تھےانھوں نے کہا کہ میں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ12 اپریل کو شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اور اپنے حق کے لیے گھروں سےنکلیں، اس حوالے سے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے پر امن احتجاج کی دعوت دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید