• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بنک کے فراہم کردہ 40 ارب ڈالر کے موثر نفاذ کیلئے فریم ورک تیار

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) عالمی بنک کے 40ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے موثر نفاذ کےلیے وزارت اقتصادی امور نے 6شعبوں کےلیے جامع فریم ورک تیارکر لیا ، یہ فریم ورک عالمی بنک گروپ کےا شتراک سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں تیار کیاگیا ، تیار کردہ ہ فریم ورک چھ سٹریٹجک مقاصد کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا جن میں بچوں میں غذائی قلت کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں اور جامع ترقی کے لیے وسائل کی فراہمی شامل ہیں،عالمی بنک کا کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک آئندہ 10برسوں ( 2026-2035)کے دوران 40ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر ے گا، جس میں 20ارب ڈالر آئی بی آر ڈی اور آئی ڈی اے کی جانب سے حکومتی قرض کی صورت میں فراہم ہونگے جبکہ باقی 20ارب ڈآلر آئی ایف سی کے ذریعے نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے فراہم ہونگے، ورکشاپ میں وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسائن اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید