• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر 160 سے زائد مقدمات درج ہو چکے، عمر ایوب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ سندھ کو چولستان میں ایس آئی ایف سی کے پراجیکٹ سے پانی کی ڈائی ورژن کا خدشہ ہے مگر پیپلز پارٹی کی شکایت بے بنیاد ہے کیونکہ چھ نئی نہروں کی قرارداد پہلے ہی پیش کی جا چکی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 8جولائی 2024کو صدر زرداری کی زیر صدارت کینالز پر میٹنگ اور7فروری کو ایکنک کی منظوری میں نگراں حکومت اور وزرائے اعلیٰ کا بدنیتی پر مبنی کردار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ پر 160سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں، ہمارے درمیان اگر کوئی چپقلش ہے بھی تو ہم عمران خان کے نام پر سب پر متحد ہیں،علیمہ خان کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ صوبائی معاملہ ہے اور وہ اس پر صوبائی اسمبلی کے فیصلے پر اعتماد رکھتے ہیں۔ مراد سعید کے سوات احتجاج اور پنجاب کے کسانوں کے14اپریل کے مظاہرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی متحد ہے اور یہ احتجاج کانفرنسز کے تسلسل کا حصہ ہیں، پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا کہ کسانوں نے نہ کسی حکومتی ادارے سے رابطہ کیا ، اگر وزیراعلیٰ کسان دوست نہ ہوتیں تو ساڑھے چھ لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ نہ دیا جاتا۔جبکہ میزبان حامد میر نے کہا کہ آج دس اپریل 2025ہے 52سال پہلے آج ہی کے دن ہمارا آئین منظور ہوا تھا۔مراد سعید نے سوات میں کل احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پختونخوا نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کسانوں کی جانب سے احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ کسانوں نے نہ کسی حکومتی ادارے سے رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی سفارشات پیش کی ہیں صرف پریس کانفرنس کے ذریعے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید