• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ڈمپرز اور 4 واٹر ٹینکر نذر آتش کرنے پر مقدمات درج، 19 افراد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں مشتعل افراد کی جانب سے 5ڈمپر ز اور 4واٹر ٹینکر نزر آتش کرنے کے واقعات کا پولیس نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کے بعد واقعات میں مبینہ طور پرملوث 19 کو افراد کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیان شب مشتعل افراد کی جانب سے 5 ڈمپرز اور 4 واٹر ٹینکرز جلانے کے واقعات کے بعدڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ نے کہاہےکہ ابتداء میں معلوم ہوا کہ حادثے کے رد عمل پر جلاؤ گھیراؤ ہوا ہے، لگتا ہے کسی منظم پلاننگ کے تحت انتشار پھیلانے کے لئے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید