اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) اینٹی منی لانڈرنگ و کاونٹر فنائنسنگ آف ٹیررازماتھارٹی، پاکستان کا پہلا تاریخی فریم ورک تیار کر لیا گیا ،ورچوئل اثاثہ جات اور ورچوئل اثاثہ جاتی سروس فراہم کنندگان کی نگرانی کے لیے تیار یہ مسودہ بین الاقوامی مالیاتی معیاروں سے ہم آہنگ اور فیٹف کی سفارش نمبر 15 کے عین مطابق ہے، جو پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں شفافیت، سیکیورٹی اور جدت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا ،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ تاریخی کامیابی وزارت خزانہ کی جانب سے جنوری 2024ء میں قائم کردہ نیشنل ورکنگ گروپ برائے ورچوئل اثاثہ جات اور ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اے ایم ایل و سی ایف ٹی اتھارٹی کے مطابق وہ خود ورکنگ گروپ کی نگرانی کر رہی ہے اور اس کی قیادت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے پاس ہے ۔