• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی، وزارت دفاع لیگل ایڈوائزر محسن عباس کے کنٹریکٹ میں توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے جن کے مطابق وزارت دفاع لیگل ایڈوائزر محسن عباس کے کنٹریکٹ میں 18ماہ کی توسیع کی گئی جو کہ گزشتہ ماہ 13مارچ سے شمار ہو گی ، ریلویز گروپ گریڈ19کے عمران مشال ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع راولپنڈی تعینات، ،سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19کے او ایس ڈی، اظہر اقبال ہاشمی کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP )کے سپرد کر دی گئیں ۔ سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 22کے افسر اور ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن ڈاکٹر نواز احمد کی رواں ماہ 14اپریل 2025کو 60برس کی عمر کی تکمیل پر سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ۔ علاوہ ازیں سندھ حکومت میں تعینات سیکریٹیریٹ گروپ 20کے افسر حفیظ اللہ عباسی کی ڈیپوٹیشن مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی جو کہ 03اپریل 2025 سے 02اپریل 2026تک شمار ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید