کراچی (افضل ندیم ڈوگر) دبئی سے ملتان کیلئے نجی ایئر کی پرواز پی اے 811 میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارے کو ملتان لینڈ کرانے کی بجائے لاہور اتار لیا گیا۔ رات گئے مسافر طیارے میں ہی موجود رہے اور فنی خرابی دور کی جا رہی تھی۔ علاوہازیں لاہور کراچی کی پروازیں پی اے 401، 402 لاہور گلگت کی پروازیں پی کے 609، 610منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 18، کراچی کی 15، لاہور کی 12، سیالکوٹ کی 7پروازوں میں تاخیر کی گئیں۔