• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز تعمیر تنازع، اپوزیشن نے قرار داد اسپیکر کو پیش کر دی

اسلام آباد ( طاہر خلیل )دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر اپوزیشن نے قرار داد اسپیکر کو پیش کر دی ۔متنازع امور کیلئے مشترکہمفادات کونسل اجلاس بلایا جائے ،سندھ کے خدشات دور کئے جائیں ۔ قرار دادکا متن اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل اور علی محمد خان، مجاہد خان نے جمع کرائی اپوزیشن اراکین کے دستخط پر مشتمل قرارداد میں کینال کی تعمیر کے معاملے کے حل کے لئے فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پندرہ روز میں طلب کرنے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے، چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری تک کام روکا جائے۔60روز کے اندر ارسا اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پانی کی دستابی سرٹیفیکیٹ پر غیر جانبدار ا ٓڈٹ کرایا جائے۔ قراردادکے مطابق جب تک 91 والے پانی تقسیم کے معاہدے پر مکمل عمل در امد نہیں ہوتا اور کوٹری بیراج ڈاؤن سٹریم سے دس ملین ایم اے ایف پانی نہیں جاتا اس منصوبے پر عمل در امد روکا جائے۔
اہم خبریں سے مزید