لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈاکوؤں اور چوروں نےمتعدد وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا،معلوم ہوا ہے کہ مصطفی ٹاؤن کے علا قہ میں شا ہدعلی کے گھر سےڈاکو 3 لا کھ 75ہزار روپے کی نقد ی اور زیورات لیکر فر ار ہو گئے۔ ہیئرمیں عاطف نسیم سے3لاکھ 25ہزار روپے،ڈیفنس کے علا قہ میں دوڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر وقا رجعفر اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 30ہزارکی نقد ی اور قیمتی مو با ئل فو ن ،جنوبی چھا ؤ نی میں طا رق کے گھر سے 2 لاکھ 15ہزار روپے،ہنجروال میں عمران حیدرسے ایک لاکھ روپے،ہر بنس پو رہ میں عاصم نصیر اور اسکی فیملی سے 85ہزار روپے،اقبال ٹاؤن میں عرفان اللہ سے 77ہزار روپے اور شاہدرہ ٹاؤ ن میں رضوان سے50ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ جوہرٹاؤن میں مبشر احسن،مسلم ٹاؤن میں سمیع، اقبال ٹاؤن میں فاروق کی گاڑیاں اورسمن آباد میں عمران وحدت کالونی میں نذیراحمد،سوال لائن میں شبیر اور اسلام پو رہ میں عدنان کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔