• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا عاشر کاکیمپ جیل کادورہ ، سہولتوں کاتفصیلی جائزہ،بچوں میں تحائف تقسیم

لاہور (ا پنے نامہ نگار سے) پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ایسٹر کی خوشیوں میں شرکت کے سلسلے میں کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ریورنڈ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، ڈاکٹر مجید ایبل، ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف اور دیگر نمائندگان موجود تھے۔ سونیا عاشر ودیگر نے بچوں میں ایسٹر کی مناسبت سے تحائف تقسیم کئے۔