لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ریونیو اہداف و ڈیجیٹائزیشن، ٹینریز اور ریونیو فیلڈ ورکنگ جائزہ کے حوالے سے قصور کا دورہ کیا۔ کمشنر نے ریونیو ریکارڈ دفاتر میں جاکر اندراج انتقالات کو خود چیک کیا، بعدازاں کمشنر کی زیر صدارت ریونیو ڈیجیٹائزیشن، اے آئی ٹی، آبیعانہ، سٹیمپ ڈیوٹی کلیکشن و دیگر اہداف جائزہ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔