• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کی کارروائیاں ، ایل پی جی باوزر اوردیگر آلات بنانیوالی 3فیکٹریاں سیل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اور غیر قانونی انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ایل پی جی باوزر سمیت دیگر آلات بنانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 3فیکٹریاں سیل کرتے ہوئے سامان قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر د ی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کی شکایت پر چئیرمین اوگرا نے فوری کاررائی کی ۔ یموں نے 14جعلی باؤزر بھی اپنی تحویل میں لے لیے اور قانون کے مطابق کاروائی بھی شروع کر دی۔