• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرتعلیم کاامتحانی سنٹر کادورہ ،امیدوار گاڑی میں پییرحل کرتے پکڑاگیا

لاہور(خبرنگار) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے رائیونڈ روڈ کے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نہم جماعت کے جاری امتحانی عمل اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ وزیر تعلیم نے مخبری پر گورنمٹ بوائز ہائی سکول علی رضا آباد کے امتحانی سنٹر میں امیدوار ابوبکر ہاشمی کوگاڑی میں پیپرحل کرتے پکڑ لیا۔ سنٹر کا عملہ اور پرنسپل بھی امیدوار کی سرپرستی میں ملوث نکلا۔ وزیر تعلیم نے پیڈا ایکٹ لگانے اور ملازمت سے برخاست کرنے کی بھی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید