• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں الخدمت نے 1ارب سے زائد مالیت کی فلاحی سرگرمیاں سرانجام دیں

لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک 2025 کے دوران الخدمت نے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں، جن سے ملک بھر کے 12 لاکھ 70 ہزار مستحق افراد مستفید ہوئے ۔ افطار پروگرامز کا انعقاد مختلف شہروں، دیہی علاقوں، مساجد، مدارس، ہسپتالوں، مزدور بستیوں اور پناہ گاہوں میں کیا گیا۔