• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ایک ہی دن یکجہتی فلسطین ہڑتال ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر جماعتِ اسلا می تاجر تنظیموں اور سِول سوسائٹی میں مذاکرات کامیاب رہے اور اتفاق کیا گیا کہ پورے ملک میں ایک دِن یکجہتی فلسطین ہڑتال ہوگی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے، اِس کی اِکائیوں کے آئینی حقوق تسلیم کرنا اور عمل کرنا ناگزیر ہے ۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف امت مسلمہ کے بے حس حکمرانوں کی غیر کو جگانے کیلئے 22 اپریل کو ہونے والی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ داران کا اجلاس دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت چار ہزار فی من گندم کی سرکاری قیمت مقرر کرے.بجلی سستی اور زرعی مداخل پر ٹیکس ختم کیا جائے ۔